ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدے بہال میں عالمی یوم آب؛ پانی اللہ کی عظیم نعمت

مدے بہال میں عالمی یوم آب؛ پانی اللہ کی عظیم نعمت

Wed, 03 Apr 2019 20:43:55    S.O. News Service

مدے بہال 3/ اپریل (ایس او نیوز/لاڈلے مشا ئخ) محمدیہ دارُالعلوم مدے بہال میں عالمی یو م آب منایا گیا۔اس موقع پر بچوں نے اپنے تقاریر میں پانی کو اللہ کی عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے ضرورت کے مطابق اس کے استعمال پر زور دیا۔ مورلانا عبدالکریم مولمنی نے پروگرام کی صدارت کی۔

مہما ن خصوصی کے طور پراللہ بخش نائیکوڈی صدر انجمن اسلام کمیٹی مدے بہال نے بھی پانی کے صحیح استعمال پر خطاب کیا۔ اس موقع پر مولانا نثاراحمدجامعئی اور مولانا سلیمان ممداپورجامعئی موجود تھے۔

پروگرام میں نو طلباوطالبات کو قرآن مجید مکمل کرنے پر مہمانوں کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے۔ محمدیہ دارالعلوم کے صدر مولانا حُسین عمری نے ادارے کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔ جناب ڈی ایم چودھری نے نظامت کے ساتھ ساتھ آخر میں شکریہ ادا کیا۔ مو لا نا نثاراحمدجامعئی کی دعا پر جلسہ برخواست ہوا۔


Share: